کشمیری عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے زبردستی فیصلے مسلط نہ کیے جائیںمحمد طاہر کھوکھر

آزاد کشمیر میں سیاحت اور توانائی کے شعبے میں وسیع پوٹینشل ہے، مگر نظرانداز کیا جا رہا ہے، حکومت فوری اقدامات کرے، سابق وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر

بدھ 23 اپریل 2025 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ایک سنگین ناانصافی ہے جس کا فوری ازالہ ضروری ہے کشمیری قوم محب وطن، محنتی اور باعزم ہے، لیکن حکمرانوں کی بے حسی نے انہیں صرف وعدوں اور سبز باغوں تک محدود کر دیا ہے میرپور سمیت راولاکوٹ میں بھی ائیر پورٹ بنایا جائے مظفرآباد ائیر پورٹ کو بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر زبردستی فیصلے مسلط کرنا ناقابل قبول ہے عوام کی مرضی اور شمولیت کے بغیر کوئی بھی پالیسی یا منصوبہ دیرپا نہیں ہو سکتاکشمیری صرف اپنا آئینی، سیاسی اور سماجی حق مانگتے ہیں، اور ان کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لینا وقت کی اہم ضرورت ہے آزاد کشمیرمیں وسائل کی دولت ،خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر توجہ کا فقدان ہے سب کچھ فائلوں میں ہے زمیں پر حقائق کچھ بھی نہیں ہیںآزاد کشمیر میں کئی بڑے آبی ذخائر اور ڈیمز موجود ہیں جو قومی گرڈ کو ہزاروں میگاواٹ بجلی مہیا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ خود کشمیری عوام کو ان سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ رہا بجلی کی لوڈشیڈنگ آج بھی معمول ہے آزاد کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور یہاں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اگر جدید انفرااسٹرکچر، ہوٹلز، ٹورازم روٹس، اور سہولیات مہیا کی جائیں تو یہ خطہ نہ صرف ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار بھی مہیا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں کشمیری عوام کو ان کا جائز حصہ دیا جائے کشمیر کے عوام کو خیرات نہیں، ان کا حق دیا جائے کشمیری عوام سے صرف وعدے نہ کیے جائیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں تعلیم، صحت، روزگار، انصاف اور انفرااسٹرکچر کی فراہمی سے ہی خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔