
جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں عصرِ حاضر میں اُمتِ مسلمہ کے مسائل اور فکرِ اقبال پر فکری سیمینار
بدھ 23 اپریل 2025 19:43
(جاری ہے)
سیمینار میں مہمانِ خصوصی پروفیسر رانا اعجاز حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فکرِ اقبال آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ہمیں اتحاد، خودی، علم اور کردار کو اپناتے ہوئے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔صدرِ مجلس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکرِ اقبال ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو نوجوانوں کو خواب دیکھنے، مقصد پہچاننے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اقبال کی فکری رہنمائی کو فروغ دینے کے لیے اقبال سینٹرآف ایکسیلینس اور سیرت سینٹر آف ایکسلینس کے قیام کے لئے اکیڈمک کونسل سے منظوری ہو چکی ہے تاکہ طالبات نبی کریم ﷺاور علامہ اقبال پر تحقیق کر کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بناسکیں ۔صدر شعبہ اردو ڈاکٹر افضال بٹ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشازیہ بشیر،مہمان خصوصی رانا اعجاز احمد کا شکریہ ادا کیا اور چئیرپرسن اقبال چئیر ڈاکٹر رفعت چوہدری اور تمام منتظمین اساتذہ اور طالبات کی محنت کو سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی رانا اعجاز، ایلومینا ئی ایگزیکٹو باڈی پروفیسر عذرہ سبطین ، ڈاکٹر فرح دیبا اور سیرت سٹڈی سنٹر سے اسد اعجاز نے اقبال سنٹر آف ایکسیلینس کے لئے عطیات بھی دئے تا کہ طالبا ت علامہ اقبال پر تحقیق کر کے ان کا پیغام دنیا تک پہنچا سکیں ۔ سیمینار طالبات کی فکری تربیت، علمی بصیرت اور قومی شعور کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔ سیمینار تمام تعلیمی و انتظامی شعبو ں کے سربراہان اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.