سب ڈویژنل آفیسر ذکاء اللہ خان کی ریٹائر منٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 23 اپریل 2025 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو)کے سب ڈویژنل آفیسر ذکاء اللہ خان مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے۔ان کے اعزاز میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران و عملہ کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین اور ٹھیکیددارکثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجنیئر سید رفاقت شاہ،چیف کوآرڈنیٹر حبیب اللہ خان عمر زئی،سپرٹنڈنٹ انجنیئر فواد عباسی،ایکسیئن بلڈنگ زمان خٹک،ایکسیئن ہائی وے وسیم اکبر خان،ایکسیئن میگا پراجیکٹ سید حاکم شاہ سمیت تمام ایس ڈی اوز،سی اینڈ ڈبلیو سے منسلک ٹھیکیداروں نے سب ڈویژنل زکاء اللہ خان کی محکمہ کے لئے بڑی محنت اور لگن سے کی جانے والی خدمات کو سراہا ہے۔

مقررین کا کہناتھا زکاء اللہ خان کو تمام متعلقین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہ سرکاری امور کی انجام دہی میں پیش پیش رہے۔اور ساتھی رفقاء کی بھی بہترین معاونت کی۔مقررین نے مذید کہا ہے کہ زکاء اللہ خان کی ریٹائرڈ منٹ سے محکمہ ایک مخلص آفیسر سے محروم ہو گیا ہے جن کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :