زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کا پی ایس سی پلانٹ خانیوال کا مطالعاتی دورہ

طلبہ کو بیج کی جدید پروسیسنگ تکنیک ، کوالٹی کنٹرول ،بیجوں کوذخیرہ کرنے کے طریق کار سے متعلق آگاہ کیا گیا اس طرح کے دوروں سے طلبہ کو اہم معلومات حاصل ،مستقبل میں انتہائی مفید ثابت ہوں گی‘ ایم ڈی علی ارشد رانا

بدھ 23 اپریل 2025 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کے وفد نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خانیوال پلانٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو پلانٹ کی سرگرمیوں اور زرعی شعبے میں پی ایس سی کے کردار پر مفصل بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران پی ایس سی کے افسران نے طلبہ کو بیج کی جدید پروسیسنگ تکنیک ، کوالٹی کنٹرول اور بیجوں کوذخیرہ کرنے کے طریق کار سے متعلق آگاہ کیا۔

طلبہ نے دورے کو معلومات کے حوالے سے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے دورے نہ صرف ان کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ عملی میدان میں بھی ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔پی ایس سی کے افسران نے کہا کہ ایسے مطالعاتی دورے نوجوانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مستقبل کے زرعی ماہرین کی تیاری میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے زرعی یونیورسٹی فیصل کے طلبہ کے پی ایس سی پلانٹ کے دورے کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے طلبہ کو اہم معلومات حاصل ہوتی ہیں جو مستقبل میں ان کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوں گی ۔انہوں نے پی ایس سی کے افسران کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سر گرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔