مودی راج میں مسلمانوں کا احتجاج جرم تصور

بھارت میں تنازع وقف بل پر سوال اٹھانے والوں کو چپ کروانے کی ناکام کوششیں جاری

بدھ 23 اپریل 2025 23:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)مودی راج میں مسلمانوں کا احتجاج جرم تصور، بھارت میں تنازع وقف بل پر سوال اٹھانے والوں کو چ?پ کروانے کی ناکام کوششیں جاری ، بھارت کے شہر اتر پردیش میں مسجد کے باہر پرامن احتجاج کرنے والوں کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ۔

(جاری ہے)

اتر پردیش پولیس کی جانب سے متنازع وقف بل پر 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ، مودی راج میں مسلمانوں کا احتجاج جرم تصورکیا جاتا ہے ، بھارت میں تنازع وقف بل پر سوال اٹھانے والوں کو چ?پ کروانے کی ناکام کوششیں جاری ہیں ، بھارت کے شہر اتر پردیش میں مسجد کے باہر پرامن احتجاج کرنے والوں کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاجی ویڈیو وائرل ہونے پر یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا ، پرامن مظاہرین کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ، بل کے خلاف سیاہ پٹّی پہننے پر بھی مسلمانوں کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی دھمکی دی گئی ، اقلیتوں کی آواز دبانا بی جے پی کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے۔