کلر کہار میں دو رکشہ ڈرائیوروں کی خرمستسیاں ایک طالبہ کی جان لے گئی

بدھ 23 اپریل 2025 23:20

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)کلر کہار میں دو رکشہ ڈرائیوروں کی خرمستسیاں ایک طالبہ کی جان لے گئی جبکہ دوسری زخمی ہو گئی تفصیل کے مطابق کلر کہار میں دو رکشہ ڈرائیوروں نے ریس لگا رکھی تھی کہ دو لڑکیاں جو سکول جا رہی تھیں گر کر زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا نویں جماعت کی طالبہ ظاہرہ بشیر کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی جبکہ دوسری لڑکی عریبہ بشیرکو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے دونوں بچیاں سگی بہنیں بتائی جا رہی ہیں جو سرکاری سکول کی سٹوڈنٹ تھیں واقعہ کا ڈی پی او چکوال لیفٹیٹنٹ ر احمد محی الدین نے فوری نوٹس لیا اور تھانہ کلر کہار ایس ایچ اور چوہدری بدر منیر فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور رکشہ ڈرائیوروں کو حراست میںلے لیاپولیس ترجمان کے مطابق رکشیہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :