انجمن تحفظ زرگراں کی داتا دربار حاضری، پیر سید ناظم حسین شاہ نے دعا کروائی

بدھ 23 اپریل 2025 23:23

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) انجمن تحفظ زرگراں کے وفد نے گزشتہ روز پیر سید ناظم حسین شاہ کے ہمراہ داتا دربار حاضری دی۔ وفدمیں صدر شیخ محمد زاہد،سینئر نائب صدر سکندر بٹ،نائب صدر متین جاوید،جنرل سیکرٹری حماد مقصود، جوائنٹ سکرٹری محمد عتیق،فنانس سیکرٹری لالہ سرفراز اورسیکرٹری نشرو اشاعت محمد آصف شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تحفظ زرگراں کے صدر شیخ محمد زاہد نے کہا کہ ملک میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے ۔جگہ جگہ مختلف سیاسی جماعتیں، مذہبی تنظیمیں اور یونینز سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آرہی ہیں۔ سڑکیں بلاک، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ان حالات میں کاروباری حضرات اور تاجر برادری بری طرح متاثر ہے۔آج ہم پیر سید ناظم حسین شاہ کے ہمراہ اللہ کے کامل ولی کے در پر حاضری دینے آئے ہیںاور اللہ کے حضورسجدہ ریز ہو کرملک ح*کی خوشحالی، سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :