وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پنجاب خیبرپختونخوا سرحد پر 2 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کو خراجِ تحسین

بدھ 23 اپریل 2025 23:26

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پنجاب  خیبرپختونخوا سرحد پر 2 خوارجی دہشتگردوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجاب خیبرپختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کو شاباش دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دو خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے جوانوں کی جرات پر فخر ہے اور پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔