
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا پشاور میں اعظم پارک شیخ آباد پیمنٹ کیمپ سائٹ کا دورہ
بدھ 23 اپریل 2025 21:20
(جاری ہے)
سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی آ ئی ایس پی میں سروے کا نہ تو کوئی فارم ہے اور نہ ہی کوئی سروے فیس ہے، سروے بالکل مفت کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ سروے کرانے کے بعد دو سال سے پہلے دوبارہ سروے نہیں ہو سکتا، لہذا سروے کی غرض سے بار بار کیمپ سائٹ پر آ کر ہجوم اکٹھا نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی میں سروے میں اندراج کے دوران اپنا وہ موبائل نمبر رجسٹر کروائیں جو آپ کے استعمال میں ہو، اندراج شدہ نمبر کو ہرگز تبدیل نہ کریں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی امدادی رقم پوری گن کر وصول کریں اور بینک نمائندے سے رسید لینا مت بھولیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ وظائف کی رقم سے کسی بھی قسم کی کٹوتی غیر قانونی ہے، کٹوتی کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر شکایت کا اندراج کرائیں یا قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رجوع کریں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.