[پشتونخوامیپ ضلع ژوب کے ضلع ایگزیکٹوز کا اجلاس

تعلیمی سال کا آغاز کا ہوچکا ہے مگر نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ فارم47 کی حکومت میں تمام محکمے ناکام ہوچکے ہیں،رپورٹ پیش

بدھ 23 اپریل 2025 22:20

/ ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)پشتونخوامیپ ضلع ژوب کے ضلع ایگزیکٹوز کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جمال بشرمل کے صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل کے لیے مزید تنظیمی فیصلے کیے گیے۔اجلاس کے اختتام پر ضلعی سیکرٹری جمال صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال کا آغاز کا ہوچکا ہے مگر نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ فارم47 کی حکومت میں تمام محکمے ناکام ہوچکے ہیںاس وقت بھی پورے ژوب میں سینکڑوں سکول بند ہے اس دور جدید میں بھی تعلیم جیسے زیور سے محروم ہے۔

ہم محکمہ تعلیم کے حکام بالا کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس سنگین عوامی مسئلہ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اورفوری طور پر تمام بند سکولوں کو فعال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ا من وامان کی ابتر صورتحال قابل افسوس ہے ، شہر میں چوری ، ڈکیتی کی واداتیں جاری ہیں جس کا تداراک انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔حکومت اور انتظامیہ امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ژوب وانا روڈ کی نام نہاد افتتائی تقریب کے بعد کنسٹرکشن کمپنی غائب ہوگئی ہے اب سارے علاقے میں روڈ پر مٹی کی وجہ سے گرد و غبار نے سے پورے علاقے کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔متعلقہ محکمہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیںکہ فوری طور میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ ان عوامی مسائل پر اگر حل نہ ہوئے تو بہت جلد احتجاج کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :