راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے واک اور سیمینار کا انعقاد

بدھ 23 اپریل 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سیمینار میں فلسطین کے سفیر، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، چیمبر آف کامرس کے صدر سہیل طاف اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، تاجر برادری،چیمبر آف کامرس کے ممبران اور سول سوسائٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کے بعد فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک واک کا اہتمام کیاگیا۔ جس کی قیادت وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، شازیہ رضوان اور فلسطین کے سفیر نے کی۔ اس موقع پر تاجر برادری اور چیمبرآف کامرس نے ایک اعلان کیاکہ 26 تاریخ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کی کال دی ہے اور حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو۔