ڑ*ملک مزید سیاسی بحرانوں کی متحمل نہیں ہوسکتا، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

بدھ 23 اپریل 2025 22:55

'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ ملک مزید سیاسی بحرانوں کی متحمل نہیں۔

(جاری ہے)

طاقت آزمانے اور محاذآرائی کی وجہ سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کی استعمال نے ملک کو آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے طاقت کی بجاے آئین کی حکمرانی کی ضرورت ہے ملک مزید آئینی بحران کی دلدل میں نہ دھکیلا جائے جمہوریت کو امریت سے زیادہ نقصان سیاسی جماعتوں کے انتقامی سیاست نے پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت، مضبوط معیشیت، امن و ترقی مضبوط جمہوری نظام اور پارلیمنٹ کی طاقت پر منحصر ہے ظلم وجبر سے ملکی معیشت اور سلامتی کو دا پر لگا دیا ہیآئینی حدود کی پامالی سے اداروں کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے