سعودی عرب اور تیونس کا انسانی ہمدردی کی کوششوں پر تبادلہ خیال

جمعرات 24 اپریل 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) سعودی امدادی ایجسی شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انسانی ہمدردی اور امدادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تیونسی صدر نے سعودی عرب اور تیونس کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا انہوں نے جڑے ہوئے بچوں کی علیحدگی کے سعودی پروگرام کی بھی تعریف کی۔شاہ سلمان مرکز کے سربراہ نے تیونس کے وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی فرجانی سے بھی ملاقات کی جس میں انسانی ہمدردی کے امور پر بات چیت کی گئی۔تیونسی وزیر صحت نے دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کےلیے سعودی ایجنسی کے ذریعے مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔