سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شاہ عبد اللہ دوم کی ملاقات

جمعرات 24 اپریل 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم نے ملاقات کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ کے قصر السلام میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد أمور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔قبل ازیں اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم سرکاری دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے کیا ہے۔استقبال کرنے والوں میں جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مکہ مکرمہ پولیس کے سربراہ جنرل صالح الجابری، اردن میں قائم مقام سعودی سفیر محمد بن حسن مؤنس اور جدہ میں اردن کے قونصل جنرل محمد صلاح صبحی بھی شامل تھے۔