سٹی ٹریفک پولیس پشاور کاقصہ خوانی،مسگراں، کوہاٹی گیٹ اور کوچی بازار میں تجاوزات مافیا کےخلاف کارروائیاں،25افراد گرفتار

جمعرات 24 اپریل 2025 09:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کاقصہ خوانی،مسگراں، کوہاٹی گیٹ اور کوچی بازار میں تجاوزات مافیا کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 25افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تر جمان کے مطابق ایس پی سٹی نیاز محمد کی قیادت میں کی جانےوالی کارروائیوں کے دوران 25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی او ہارون رشید خان نےکہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکار تجاوزات مافیا کےخلاف کارروائیاں جاری رکھیں،تجاوزات قائم کرنےوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائےگی۔

متعلقہ عنوان :