میکسیکو میں ٹریفک حادثہ ،11 افراد ہلاک، 8زخمی

جمعرات 24 اپریل 2025 09:20

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ میکسیکو میں دو گاڑیوں کے تصادم میں مقامی راراموری کمیونٹی کے کم از کم 11 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ چیہواہوا کے گورنر مارو کیمپوس نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت آخری رسومات کے اخراجات اور زخمیوں کی مدد کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ میونسپل امداد کی تقسیم کی تقریب سے گواچوچی میں سومراچی کمیونٹی کے لیے جا رہے تھے۔