ڈی پی اوسیالکوٹ کی کھلی کچہری ، عوامی شکایات سنیں

جمعرات 24 اپریل 2025 11:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نےکھلی کچہری میں عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف ہے، عوام کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :