پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈی این اے کا عالمی دن(آج) منایا جائے گا

جمعرات 24 اپریل 2025 12:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈی این اے کا عالمی دن(آج)25اپریل کو منایا جائے گایہ دن دنیا بھر میں سال1953ء میں ہیلتھ ایگری کلچر اور بائیو ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں ہونے والی حیرت انگیز دریافت ’’ڈی این اے سٹرکچر‘‘کی یاد میں منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور میڈیکل کالجز کے زیر اہتمام واک،سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین شرکاء کو ڈی این اے کے تعارف اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ڈی این اے وہ منفرد حیاتیاتی کوڈ ہے جو آپ کو اپنے والدین سے وراثت میں ملاہے۔