Live Updates

عبید شاہ کے وکٹ لینے پر عثمان خان نے دور جانے کا کہہ دیا، ویڈیو وائرل

عثمان خان نے عبید شاہ کو قریب آنے نہیں دیا اور مسکراتے ہوئے انہیں دور جانے کا کہہ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 اپریل 2025 13:07

عبید شاہ کے وکٹ لینے پر عثمان خان نے دور جانے کا کہہ دیا، ویڈیو وائرل
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اپریل 2025ء ) پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے بولر عبید شاہ کے وکٹ لینے پر عثمان خان نے انہیں دور جانے کا کہہ دیا۔
ملتان میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔
عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 36 اور یاسر خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد 10 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا نشانہ بنے، مائیکل بریسیول نے 9 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد نواز، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
جب اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز ہوا تو عبید شاہ نے 22 رنز پر صاحبزادہ فرحان کی وکٹ حاصل کی اور جشن منانے کے لیے آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان خان نے عبید شاہ کو قریب آنے نہیں دیا اور مسکراتے ہوئے انہیں دور جانے کا کہہ دیا۔

 
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز جب عبید شاہ نے سیم بلنگز کی وکٹ لی تو انہوں نے غلطی سے عثمان شاہ کے سر پر ہی ہاتھ مار دیا تھا جس کے سبب وہ نیچے گر گئے تھے۔                                                            
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات