جاپان،ٹوکیو کی ایکسپریس وے پر گاڑیوں کے تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک

جمعرات 24 اپریل 2025 13:10

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)جاپان کے شہر ٹوکیو کی ایکسپریس وے پر3گاڑیوں میں تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیاکے مطا بق ایکسپریس وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔اس حادثے کے بعد صوبہ سائیتاما کے ہانیو انٹرچینج سے (جائے حادثہ کے قریب)مشرقی صوبے گنما کے تاتیبیاشی انٹرچینج تک روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔