Live Updates

پہلگام واقعہ پوری طرح پری پلان حقائق نے سارا منصوبہ چاک کر دیا ،سردار عامر الطاف خان

مودی گجرات کا قصائی اورتمام اقلیتی قومیتوں کا قاتل بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کشیدگی بڑھانے کی ’نئی قسط‘ مودی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھے آنکھیں نکال دیں گے وطن کی حفاطت کے لیے پوری قوم تیار ہے بے گناہ سیاحوں کا قاتل خود مودی اور اس کی حکومت ہے مودی کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں ،وزیر حکومت

جمعرات 24 اپریل 2025 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)آزاد کشمیر کے وزیرحکومت و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی گجرات کا قصائی اورتمام اقلیتی قومیتوں کا قاتل بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کشیدگی بڑھانے کی ’نئی قسط‘پہلے ہی بین الاقوامی سفارت کاروں اور سکیورٹی ماہرین کی نگاہ میں مشکوک ٹھہر چکا ہے پہلگام واقعہ پوری طرح پری پلان تھا تاکہ عالمی میڈیا کی توجہ پاکستان مخالف بیانیے پر مرکوز کی جا سکے لیکن حقائق نے سارا منصوبہ چاک کر دیا۔

سردار عامر الطاف نے کہا کہ مودی اور اس کے حواری پرگجرات سے لے کر موجودہ انتخابی مہم تک اقلیتوں پر حملوں کی طویل فہرست،مودی حقائق چھپانے اور اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے فالس فلیگ کے نام پر ڈرامہ رچا رہا ہے ، بے گناہ سیاحوں کا قاتل خود مودی اور اس کی حکومت ہے مودی کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں بے گناہ سیاحوں کو قربانی کا بکرا بنا کر مودی اپنے مذموم مقاصد حال کرنا چاہتا تھا جس میں وہ بے نقاب ہو چکا انڈیا کی عوام مودی کے ڈراموں کو جان چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھے اس کی آنکھیں نکال دیں گے وطن کی حفاطت کے لیے پوری قوم تیار ہے اگر بھارت نے خطا کی تو جواب اُسی کی زبان میں ملے گاپاکستان اور کشمیر کے عوام پاکستان فوج کے ساتھ ایک پیج پر ہیں قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیںمودی نے ہندو دیش کا جو گڑھا کھودا ہے وہی اُس کا اور اُن کے ساتھیوں کا سیاسی قبرستان بنے گابھارتی وزیرِاعظم نے مسلمانوں سے لے کر سکھ، عیسائی، بنگالی اور دلت تک کسی کو نہیں بخشااب پاکستان پر الزامات داغ کر اپنے گناہوںپر پردہ ڈال رہا ہے انہوں نے کہاکہ مودی پاکستان و کشمیر کو دھمکا کر ملکی ناکامیوں سے عوام کی توجہ نہیں ہٹا سکے گا بھارت اُس کے ہاتھ سے نکل چکا ہے فالس فلیگ کا سہارا لے کر کوئی مہم جوئی کی توپاکستانی فوج اور عوام ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ بھارت پھر اُٹھ نہ پائے گا ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات