معاشرے کو خوشیوں کا گہوارہ بنانے کیلئے ہمیں انسانی ہمدردی کو عام کرنا ہو گا، پروفیسرولی مزمل

جمعرات 24 اپریل 2025 14:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) معاشرے کو خوشیوں کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمیں انسانی ہمدردی اور دوسروں کی مدد کے جذبے کو عام کرنا ہو گا تاکہ ہمیں ایک دوسرے کا دست بازو بنتے ہوئے نہ صرف مسائل پر قابو پا سکیں بلکہ اس زمین کو مسرتوں اور خوشیوں کی بہار سے مزین کر سکیں۔ یہ بات جامعہ زرعیہ فیصل آباد کی مین لائبریری کے فیکلٹی لاؤنج میں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ولی مزمل نے کہا کہ رویوں اور بہترین ذہن سازی کے حوالے سے نفسیاتی اصولوں اور بہترین طرز زندگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت سوچ اور آگے بڑھنے کے رحجان سے لبریز افراد ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدم برداشت اور دیگر منفی رحجانات کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقی پہلوؤں کو قبول کرتے ہوئے آگے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے نہ کہ ہم اپنی ساری قوتیں دوسروں کو نیچا دکھانے کیلئے صرف کریں۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے رجسٹرار عمرسعید قادری، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عمران ارشداور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز ڈاکٹر کاشف سلیمی، زرعی یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر رانا محمد نعیم خاں طور،یونیورسٹی آف جھنگ کی سائیکالوجسٹ ہماطارق اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی سپیچ تھراپسٹ حرا طارق نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :