پولیس اور بدنام زمانہ ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائیبرآمدگی مال مسروقہ ،ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھیم نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا

جمعرات 24 اپریل 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ( اے وی ایل ایس )اقبال ٹائون اور بدنام زمانہ ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ رابری اور وہیکلز کی ان گنت وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اللہ رکھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائیبرآمدگی مال مسروقہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ ساندہ لے جارہی تھی۔

نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کے لیے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم اللہ رکھا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سی سی ڈی ( اے وی ایل ایس ) اقبال ٹائون محمد قمر ساجد نے بتایا کہ ہلاک ملزم، رابری اور وہیکلز سے متعلقہ سنگین جرائم کی وارداتوں میں بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا ۔

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ محمد قمر جاوید نے کہا کہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔