
پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگررجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا
رجب بٹ کے اس فیصلے نے ان کے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا،ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کر سکا تو چینل جاری رکھوں گا اور اگر ناکام ہوا تو اسے ڈیلیٹ کر دونگا یہ فیصلہ میرے لئے آسان نہیں ہے، یوٹیوبر کی گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 24 اپریل 2025
14:25

(جاری ہے)
رجب بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں جتنے مسائل پیدا ہو چکے ہیں ان سب کا سامنا کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانا ہوگا۔
سعودی عرب میں ان کو پاکستان میں کمائے جانے والے پیسوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ان کے مالی حالات نے بھی انہیں پریشان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی دو دو سال پرانی ویڈیوز کو نکال کر ان پر فتویٰ لگائے جا رہے ہیں اور ان میں سے کئی ویڈیوز ڈھائی لاکھ سے زیادہ ٹک ٹاکرز نے بنائی ہیں لیکن صرف ان کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ سب کچھ انہیں ناحق تکلیف دے رہا ہے اس کی وجہ سے انہیں ملک سے باہر جانا پڑا ہے اور اس وقت وہ اپنی ماں اور بیوی سے دور ہیں۔یوٹیوبر رجب بٹ نے پروگرام میں گفتگو کے دوران مزید کہا کہ 90 فیصد عوام ان سے پیار کرتی ہے اور ان کو یہ یقین ہے کہ رجب بٹ نے کچھ غلط نہیں کیا۔ پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بہت بڑے یوٹیوبر ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل ساڑھے 6 ملین سبسکرائبرز کا حامل ہے جو روزانہ تین ملین ویوز حاصل کرتا ہے۔رجب بٹ کایوٹیوب چینل نہ صرف ایک تجارتی اور کاروباری لحاظ سے اہم ہے بلکہ ان کے مداحوں کیلئے ایک اہم تفریح کا ذریعہ بھی ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ رجب بٹ اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہیں یا نہیں۔ یوٹیوبررجب بٹ کے اس فیصلے سے سوشل میڈیا کی دنیا میں ان کا مستقبل کیا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجٹ بٹ نے اپنی ایک ویڈیو میں اپنا نیا پرفیوم 295کے نام سے لانچ کیاتھا۔بعدازاں پرفیوم کے نام پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی تھی کیوں کہ اس میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) میں توہین مذہب کے قانون کا حوالہ دیا گیا تھا۔شدید تنقید کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا اکاونٹس سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی۔ مذہبی تنظیم کے ایک رکن نے رجب بٹ کیخلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.