Live Updates

سرگودھا کنو ہی نہیں زرعی ضروریات پوری کرنے والا اہم ضلع ہے،صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری

جمعرات 24 اپریل 2025 14:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ سرگودھا صرف کنو ہی کی نہیں بلکہ ملکی زرعی ضروریات پوری کرنے والا اہم ضلع ہے ، کسانوں کو مالی سہولیات ،جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ تک آسان رسائی کے بغیر زرعی ترقی ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمد سلیم،چیف مینجر وقاص کاشف باجوہ،ڈپٹی چیف قرۃ العین‘ نیشنل بنک کے آفیسر رفیق احمد، احمد رضا ودیگر کے اعزاز میں چیمبر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر کسانوں کو مالیاتی خواندگی،بجٹ سازی میں سرمایہ کاری کی تربیت فراہم کرے گا ،چیمبر کی سرپرستی میں سرگودھا ایگریکلچر فنڈ قائم کیا جائے تاکہ چھوٹے کسانوں کو فوری اور قلیل مدتی قرضے فراہم کئے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زرعی بینکوں اور مالیاتی اداروں کےساتھ اشتراک کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسانوں،صنعتکاروں اورتاجروں کو آسان و شفاف شرائط پر قرضے فراہم کئے جاسکیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلیم اوروقاص کاشف باجوہ نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے ، اس کے معاشی اشاریے مثبت ہیں یہی وجہ ہے کہ سٹیٹ بینک کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے کاروباری حضرات کو قرضے فراہم کئے جائیں جس کے لئے بینک بھرپور کردار ادا کررہا ہے اور بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 2028ء تک ایک کھرب روپے سے زائد کے قرضے دیں اور تمام بنک 25%قرضے چھوٹے کاروباری حضرات کےلئے آسان شرائط پر ادا کریں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کاروبار کی طرف راغب کیا جاسکے ۔

سٹیٹ بینک کی یہ پالیسی بھی آرہی ہے کہ ان قرضوں میں پانچ فیصد خواتین کےلئے مختص کئے جائیں ، اب میں تمام ماڈل بازاروں میں ڈیجیٹل کیا جارہا ہے لاہور میں اس کی ابتداء کردی گئی ہے جبکہ جلد پاکستان کے تمام ماڈل بازاروں کو ڈیجیٹل کردیا جا ئے گا ، اسی طرح کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت یقینی بنانے کی طرف مثبت پیش رفت جاری ہے تاکہ لوگوں کو کاروبار میں پریشانی نہ ہو اور ڈکیتی وغیرہ کے خطرات بھی کم سے کم کئے جاسکیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات