ایران نے امریکا کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات 26 اپریل تک ملتوی کر دیئے

جمعرات 24 اپریل 2025 16:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ماہرین کی سطح کے تکنیکی مذاکرات 26 اپریل تک ملتوی کر دیئے۔

(جاری ہے)

ایران کی سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ ابتدائی طور پر امریکا کے ساتھ ماہرین کی سطح کے تکنیکی مذاکرات عمان میں بدھ کو منعقد ہونے والے تھے تاہم ان کو 26 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ عمان کی تجویز اور ایرانی اور امریکی وفود کے باہمی معاہدے پر مبنی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 19 اپریل کو روم میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کو’’تعمیری‘‘ قرار دیا۔