فلپائن،متعدد کاروں کے تصادم سے 3 افراد ہلاک، 10 زخمی

جمعرات 24 اپریل 2025 16:50

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں متعدد گاڑیوں میں تصادم سے 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو ماریکینا سٹی میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالا ٹرک سڑک پر چڑھتے ہوئے ایک مسافر جیپ سے ٹکرا گیا جس کے بعد متعدد گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ ■