مظفرآباد، ناظم صنعت وتجارت کا پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا جائزہ،ناپ تول پر کمی کرنے والوں پر جرمانہ

جمعرات 24 اپریل 2025 17:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ناظم صنعت وتجارت (چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ )امجد علی مغل، معاون ناظم راجہ کاشف لطیف خان،محمد اصغر سپرنٹنڈنٹ، انسپکٹر اوزن وپیمائش ،لیبر ویلفیئر اعجاز احمد نے کھڑی شریف، جاتلاں، بھمبر سٹی، برنالہ اور کوٹ جیمل میں پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا موبائل یونٹ سے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناپ تول پر کمی کرنے والوں پر جرمانہ کیے گے۔ اس موقع پر امجد علی مغل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور کمی وبیشی سے نقصان براہ راست عوام الناس ہو رہا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت کا سٹاف کسی بھی قسم کی عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔ اس سلسلہ میں نظامت صنعت وتجارت میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے عوام پٹرولیم مصنوعات اور گھریلو سلنڈر کے متعلقہ شکایت درج کروا سکتے ہیں۔