بٹگرام،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مقامات کا دورہ،پولیو ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ

جمعرات 24 اپریل 2025 17:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان نے مختلف مقامات کا دورہ کر کے پولیو ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نےفنگر مارکنگ،ڈور مارکنگ،مائیکرو پلان،اندراج و سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیوٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ اُن کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :