
سیمنٹ کارٹل کیس، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل سے جرمانہ کی سزا ختم کرنے کی استدعا
جمعرات 24 اپریل 2025 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے سیمنٹ کمپنیوں کے خلاف کمپٹیشن کمیشن کے فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی جانب سے 2009 میں سیمنٹ کمپنیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا حالانکہ اس وقت ان کمپنیوں کو خسارے کا سامنا تھا۔
اے پی سی ایم اے کے وکیل راشد انور نے دلائل پیش کئے کہ کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے سیمنٹ کمپنیوں کا درست جغرافیائی تجزیہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کمپنیوں کے مابین کوٹہ کی تقسیم کا معاہدہ 2003 میں 2 سال کے لئے طے پایا تھا، جس وقت کمیشن کا فیصلہ آیا اس وقت یہ معاہدہ ختم ہوچکا تھا۔ وکیل راشد انور نے ٹربیونل کو بتایا کہ کمپٹیشن کمیشن کے پاس سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور سیمنٹ کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپوں کی معقول وجوہات نہیں تھیں۔ انہوں نے ٹربیونل سے کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے ایسوسی ایشن اور سیمنٹ کمپنیوں پر عائد کردہ جرمانے کے فیصلے کو ختم کرنے کی استدعا کی۔بعدازاں ٹربیونل نے وکیل راشد انور کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر دیگر سیمنٹ کمپنیوں کے وکلا سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، یوسف کھوسہ اور شہباز کھوسہ ٹربیونل کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔ سیمنٹ کمپنیوں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کمپٹیشن کمیشن کے نمائندہ وکلا اپنے دلائل پیش کریں گے۔واضح رہے کہ کمپٹیشن کمیشن کو 2009 میں آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ذریعے سیمنٹ کی قیمتوں کے تعین (پرائس فکسنگ) سے متعلق مبینہ معاہدوں اور ملی بھگت کے شواہد ملے تھے۔ کمیشن نے مکمل تحقیقات کے بعد 20 سیمنٹ مینوفیکچرر کمپنیوں اور مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پر مبینہ پرائس فکسنگ اور تجارتی گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 6 ارب 35 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
مزید تجارتی خبریں
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
-
انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
-
دہشت گردی پربھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی،
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.