کشمیری عوام مہمان نواز اور امن پسند ہیں اور ایسا حملہ کشمیریوں کے خلاف ایک گہری سازش ہے،واجد برکی

جمعرات 24 اپریل 2025 17:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)سابق پالیمنٹری امیدوار آف سوٹن کولڈ فیلڈ برطانیہ واجد برکی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے قریب واقع بیسرن ویلی میں منگل کی سہ پہر قابض بھارتی افواج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کی شدید ترین مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی وحشیانہ درندگی قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بوکھلائی ہوئی مودی سرکار نے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اس حملے کی سازش رچائی ہے جبکہ امریکی عہدیداروں کے دوروں کے دوران ایسے پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سفاکانہ اور غیر انسانی فعل ہے غیر ملکی سیاحوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام مہمان نواز اور امن پسند ہیں اور ایسا حملہ کشمیریوں کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔

‘‘انھوں نے پہلگام حملے کی غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اصل حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔انھوں نے زخمی سیاحوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ ’’کشمیری عوام حق خودارادیت کی پرامن جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔