پنجاب زکو ة و عشر کونسل کا 33واں اجلاسں ،متعدد فیصلوں کی منظوری

ضلعی و مقامی زکوة و عشر کمیٹیوں کی جلد از جلد تشکیل نو مکمل ،صوبائی سطح پر تعلیمی وظائف اور ہیلتھ کیئر کیلئے بھی زکوة رقم فوری تقسیم کرنے کا فیصلہ تالیف قلب پروگرام کی رقم بڑھانے ،شادی گرانٹ کی رقم 1لاکھ سے کم کر کے 50ہزار کرنے کا فیصلہ

جمعرات 24 اپریل 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) چیئرمین پنجاب زکو ة و عشر کونسل رانا منور حسین کی زیر صدارت پنجاب زکو ة و عشر کونسل کا 33واں اجلاس ہوا۔ ممبران صوبائی اسمبلی، نمائندگان زکو و عشر کونسل و دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری زکو و عشر عرفان احمد سند ھو نے کونسل کے سامنے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں کل 6ایجنڈے پیش کیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب زکوة و عشر کونسل کے 32ویں اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب زکوة و عشر کونسل کی نامزد کردہ ذیلی کمیٹیوں کی مختلف مدات کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب زکوة و عشر کونسل کا گزار ہ الائونس کی رقم عید الاضحی سے پہلے مستحقین میں بزریعہ موجودہ ایڈ منسٹیٹر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی زکو کمیٹیوں کی تشکیل نو بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلعی و مقامی زکو و عشر کمیٹیوں کی جلد از جلد تشکیل نو مکمل کی جائے گی۔ شادی گرانٹ کی رقم 1لاکھ سے کم کر کے 50ہزار کرنے کا فیصلہ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ صوبائی سطح پر تعلیمی وظائف اور ہیلتھ کیئر کے لیے بھی زکوة رقم فوری تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ زکو ة و عشر کونسل نے تالیف قلب پروگرام کی رقم بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

زکوة پیڈ سٹاف کے مسائل، ملازمت کی نوعیت، تنخواہوں اور دیگر مراعات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور معاملہ مزید جا نچ پزتال کے لیے ذیلی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ اجلاس میں مستحق طلبا و طالبات کے لئے ای بائیکس کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین زکوة و عشر کونسل رانا منور حسین کا کہنا تھا کہ زکو رقم جاز کیش اور جاز والٹ کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

زکوة رقم کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر تقسیم کیا جائے گا۔ زکوة رقم کی تقسیم میں خیانت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی ہو گی بلکہ انکو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ زکوة و عشر کونسل کے فرائض سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ادا کریں گے۔ محکمہ زکوة و عشر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ کونسل نے محکمے کے امیج کو بہتر کرنا اور مخیر حضرات کے اعتماد کو بحال کرنا کے لئے کونسل ممبران پر مشتمل بورڈ آف ٹر ٹسٹی بنا نے کی منظوری دی۔