Live Updates

زراعت اور معدنیات کے محاصل کا ہمارے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،میرشعیب نوشیروانی

جمعرات 24 اپریل 2025 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت زراعت اور معدنیات کے ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکریٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ زراعت اور معدنیات کے محاصل کا ہمارے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور صوبے کی کثیرثعداد میں عوام کی زریعہ معاسش اس سے وابستہ ہیں دونوں شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے زرعی شعبے میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے شمسی توانائی پر منتقل کر نے کے لئے ہماری حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھا ئے ہیں جو کہ زیادہ بنجر زمین کو زیر کاشت لانے میں معاون ثابت ہو نگے۔

نئے آنے والے بجٹ 26-2025 میں زراعت اور مائننگ کی فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع کے بنیادی ضروریات کے لیے آنے والے بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :