ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول اور انسدادِ تجاوزات آپریشن بارے جائزہ اجلاس

جمعرات 24 اپریل 2025 18:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن(ر) محمد وسیم کی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرگودھا کی تمام تحصیلوں سرگودھا ، ساہیوال ، سلانوالی ، بھلوال ، شاہ پور، کوٹمومن اور بھیرہ میں پیش رفت اور مستقبل کے اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) محمد وسیم نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو رمضان المبارک کی طرح فعال کردار جاری رکھنے اور ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سر نوجائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر خاص نظر رکھی جائے۔تاکہ صارفین کو اشیاء خوردونوش سرکاری ریٹس پر فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے۔

انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں تحصیلوں میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کی تفصیلات اور مستقبل کی منصوبہ بندی بارے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، محکمہ خوراک اور مارکیٹ کمیٹی اور میونسپل کمیٹیز کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :