اوکاڑہ ,اسسٹنٹ کمشنر کی شہر کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی کے امور کی چیکنگ

جمعرات 24 اپریل 2025 18:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے شہر کےمتعدد مقامات پر صفائی ستھرائی کے امور کی چیکنگ کی، انہوں نےگندگی کے ڈھیروں کو مکمل طور پر ٹھکانے لگانے کی ہدایات جاری کیں، اس کے علاوہ انہوں نے ضیاء شہید روڈ اور سندھی محلہ میں صفائی ستھرائی چیک کرتے ہوئے عوام الناس سے صفائی ستھرائی کے انتظامات بار فیڈ بیک بھی لیا، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام امور کی کڑی نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :