شاہ لطیف پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،گاڑی ،چھالیہ ،گٹکا ماوابرآمد

جمعرات 24 اپریل 2025 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) شاہ لطیف پولیس کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک گاڑی ، 16کٹے چھالیہ ، تیار شدہ گٹکا ماوا، تمباکو، کتھہ، چونا اوردیگرسامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی ملیرکے مطابق گرفتار ملزمان میں فضل اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں۔گرفتار ملزمان شاہ لطیف کےعلاقے میں رہائشی گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیارکرکے مختلف جگہوں پر فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔