شرقپور شریف،مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر قائم 12منی پٹرول پمپ سیل

جمعرات 24 اپریل 2025 18:45

شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شیخوپورہ شہزاد خالد اعوان اور ان کے عملے نے تھانہ صدر شیخوپورہ اور تھانہ سٹی بی ڈویژن شیخوپورہ کے علاقوں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے بارہ منی پٹرول پمپ سیل کر دیئے اور ان غیر قانونی پٹرول پمپوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں میں استغاثہ جات جمع کروا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی۔سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ان کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا کیونکہ یہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔ڈی سی شیخوپورہ نے خفیہ ادارے اور محکمہ شہری دفاع کے افسران کو تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :