نیپرا کی عوامی سماعت،ٹیرف میں کمی کی منظوری سے صارفین کو موجودہ سال میں تقریبا ً 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا

جمعرات 24 اپریل 2025 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) نیپرا نے سرکاری پاور پلانٹس کے ٹیرف کےجزو میں کمی کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں اور عوام نےشرکت کی۔ نیپرا کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس نندی پور، بلوکی، حویلی بہادر شاہ اور سی پی جی سی ایل کے ٹیرف میں کمی کے لئے سی پی پی اے جی نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آر او ای گارنٹی ریٹن 100 فیصد کی بجائے اب 35 فیصد کر دیا گیا جبکہ 65 فیصد آر او ای کو پلانٹس کی پرفارمنس سے لنک کر دیا ہے۔آپریشن اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن کی مدمیں روپے کی قدر میں گراوٹ کو 70 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) کے مطابق ان پلانٹس کا موجودہ آر او ای ڈالر سے ہٹا کر پاکستانی روپے میں ہو جائے گا جس کی مزید انڈک سیشن نہیں ہوگی۔

ٹیرف میں کمی کی منظوری سے صارفین کو موجودہ سال میں تقریبا 22ً ارب روپے کا ریلیف ملے گا، ٹیرف میں کمی کی منظوری کی صورت میں ان پاور پلانٹس کی لائف تک صارفین کو تقریبا 1600 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ ان پاور پلانٹس کے ٹیرف کے جز ومیں کمی کی منظوری کی صورت میں ان پلانٹس کا ٹیرف موجودہ سال میں 26 سے 32 پیسے فی یونٹ کم ہوجائے گا۔ نیپرا کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :