ٹیکسلا ،فائرنگ کے واقعہ پر سی پی اوکا نوٹس ،ملزم گرفتار

ملزم کی فائرنگ سے کچہری میں پیشی پر آیا ملزم قدیر اور پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوئے

جمعرات 24 اپریل 2025 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)ٹیکسلا میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس ،ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزم کی فائرنگ سے کچہری میں پیشی پر آیا ملزم قدیر اور پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت امین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزم کی فائرنگ سے کچہری میں پیشی پر آیا ملزم قدیر اور پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوئے،کانسٹیبل عابد نے جان پر کھیلتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم کو بچانے کی کوشش کی جس دوران کانسٹیبل عابد کو بھی فائر لگا، ملزم قدیر 2019 کے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر موجود یے، شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔