سیالکوٹ پولیس نے لاپتہ ہونے والے محسن علی کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا

جمعرات 24 اپریل 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) سیالکوٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ ہونے والے محسن علی کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت تھانہ نیکا پورہ پولیس نے لاپتہ ہونے والے محسن علی بعمر 13 سال کو چند گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا۔ اس موقع پر محسن علی کے والدین نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور نیکاپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :