ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا فیصل آبادکی حدود تک کارپوریٹ سیکٹر کو سیروتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ڈبل ڈیکر بس سروس چلانے کا فیصلہ

جمعرات 24 اپریل 2025 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ٹورازم کے فروغ کے لئے فیصل آباد میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے ذریعے شہریوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے خصوصی ٹور سروس متعارف کروائی ہے جس کے تحت شہریوں سمیت کارپوریٹ سیکٹر کے افراد بہترین سیروتفریح کی سہولیات سے مستفیدہوسکیں گے۔مینجر آپریشن ذاکر حسین نے بتایا کہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب نے فیصل آبادکی حدود تک کارپوریٹ سیکٹر کو سیروتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ڈبل ڈیکر بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مینجریل گروپس،پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ،فیملی ٹورز،غیر ملکی کاروباری وفود،پروڈکٹ پروموشن کیلئے موبائل پلیٹ فارم،نجی تقریبات،سالگرہ،شادی و فیملی ٹورزکیلئے بکنگ کرواسکیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب نے دوسرے شہروں میں سیر وتفریح کیلئے1سے3یوم کی خصوصی بس سروس متعارف کروارہی ہے جس میں ایک دن کے ٹور میں گٹ والا فارسٹ پارک،رانا ریزورٹ،ہیڈ بلوکی،چنیوٹ،کھیوڑا سالٹ مائن کٹاس راج،کلہر کہار،چھانگا مانگاکیلئے بکنگ کروا سکیں گے جبکہ2سے3،ایام کی سیر وتفریخ کیلئے مری،نتھیا گلی،وادی سون،پتریاٹہ اورمزید دنوں کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیر کروائی جائے گی۔

علاوہ ازیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ریزورٹس کی بکنگ کیلئے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔شہریوں سے التماس ہے کہ اس سہولت سے استفادہ حاصل کرکے بچوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کو یادگار بنائیں۔مزید معلومات کے لئے ٹی ڈی سی پی آفس کلب روڈ باغ جناح فیصل آباد سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔یا درج ذیل نمبر 041-8777555، 0307-7918456، 0300-6223200 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔