آر پی او فیصل آباد نے دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 24 اپریل 2025 21:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نےدوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان رضوان بھٹی نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقتولین میں شاہد اور مسماۃ شازیہ بی بی شامل ہیں۔ آر پی او نے کہاہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔شہریوں، کمزور طبقات، خواتین، بزرگوں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :