Live Updates

عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر (آج) سماعت ہوگی

جمعرات 24 اپریل 2025 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں (آج)جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات