غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 55 فلسطینی جاں بحق

جمعہ 25 اپریل 2025 11:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)غزہ کی ریسکیو ٹیم سے وابستہ طبی عملے نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 55 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بمباری اسرائیلی فوج کی دھمکی کے بعد کی گئی ہے جس میں اس نے غزہ کے رہنے والوں کو کہا تھا کہ وہ بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں اور اگر اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس سے بھی بڑی کارروائی کی ضرورت ہوئی تو کریں گے۔