سعودی عرب میں شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی

جمعہ 25 اپریل 2025 11:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سعودی عرب میں شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھ گئی۔ سعودی اخبار کے مطابق شماریات اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مملکت کے شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سعودیوں کا تناسب 25 فصید ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

شماریات اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں گزشتہ برس کے دوران ٹورازم سیکٹر سے وابستہ ہونے والوں میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سال 2023 میں اس شعبے سے منسلک افراد کی تعداد 9 لاکھ 29 ہزار تھی جو گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی تک بڑھ کر 9 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرگئی۔سیاحت کے شعبے میں سعودیوں کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا جو اس وقت 2 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ غیرملکیوں کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار ہے جو 75 فیصد کے قریب ہے۔اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی شعبے میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار ہے جبکہ خواتین 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہیں۔

متعلقہ عنوان :