پسرور، نائب تحصیل دار پسرور کا سبزی منڈی کا دورہ، طلب رسد کا جائزہ

جمعہ 25 اپریل 2025 12:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) نائب تحصیلدار پسرور عاطف محمود گوندل نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے بولی کے عمل کا مشاہدہ اور آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو منڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور گاڑیوں و ریڑھی بانوں کو مختص کی گئی پارکنگ میں کھڑا کرنے کے احکامات جاری کیے۔ بعدازاں تجاوزات کے خلاف کارروائی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے منڈی کی راہداریوں اور باہر سٹرک کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور آکشنر مارکیٹ کمیٹی شاہد محمود بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :