
اقوام متحدہ کا عدم تحفظ، عدم مساوات اور عدم اعتماد کی وجہ سے عالمی سماجی بحران بڑھنے بارےانتباہ
جمعہ 25 اپریل 2025 13:00
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق معاشی عدم استحکام اب دنیا کے غریب ترین خطوں تک محدود نہیں رہابلکہ اعلی آمدنی والے ممالک میں ملازمت کی غیر یقینی صورتحال ہے۔
غیر رسمی ملازمتوں میں تشویشناک اضافے سے عدم تحفظات مزید بڑھ گئے ہیں۔ بہت سے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں غیر محفوظ ملازمتیں معمول بنی ہوئی ہیں، جو کارکنوں کو کم تنخواہ، عدم استحکام میں مبتلا کررہی ہیں ۔رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ 2.8 بلین سے زیادہ لوگوں کے لیے جو کہ 6.85 ڈالر یومیہ سے کم پر زندگی گزار رہے ہیں ، غربت کی دہلیز پر ہیں اور ایک چھوٹا سا جھٹکا بھی لوگوں کو انتہائی غربت میں ڈال سکتا ہے۔ موسمیاتی تغیرات کے بڑھتے ہوئے اثرات نے بگڑتے تنازعات، مقامی معیشتوں کو مزید کمزور کردیا ہے اور خاص طور پر ترقی پذیرممالک میں عدم مساوات کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی (57 فیصد) اب حکومت پر کم اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ 21ویں صدی میں پیدا ہونے واے افراد میں اعتماد کی سطح کم ہے۔ اور بھی کم ہیں اور لوگوں کا ایک دوسرے پر اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے حامل ممالک میں 30 فیصد سے بھی کم لوگوں کا خیال ہے کہ زیادہ تر دوسروں پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، جو سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے اور اجتماعی کارروائی کے لیے کوششوں کو پیچیدہ بناتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعےغلط معلومات اوراس کا پھیلاؤمعاشرتی تقسیم کو تقویت اور بداعتمادی کو ہوا دے رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھوکہ دہی اور نفرت انگیز تقریر پھیلانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور تنازعات کو ہوا دینے کا باعث بن رہے ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے رپورٹ کے پیش لفظ میں اتحاد اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لکھا کہ ہمیں جن عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے وہ اجتماعی حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ہمیں اکٹھے ہونے اور ایک ایسی دنیا بنانے کے عزم کو مضبوط کرنا چاہیے جو ہم میں سے ہر ایک کے لیے زیادہ منصفانہ، محفوظ، لچکدار اور متحد ہو۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
سعودی عرب ، حج کے فرضی اور جعلی پیکجوں کی تشہیر ، چار چینی باشندے گرفتار
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.