ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا یو سی پشوڑہ اور کوزہ بانڈہ کا دورہ، انسداد پولیو مہم کا جائزہ

جمعہ 25 اپریل 2025 13:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے یو سی پشوڑہ اور کوزہ بانڈہ کا دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی، مختلف علاقوں میں گھر گھر جانے والی ٹیموں کے ساتھ ملاقات کی، اور وال چاکنگ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود پولیو ورکرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں دلجمعی اور ذمہ داری کے ساتھ ہر گھر تک پہنچیں اور پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ اس موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے میں مزاحمت، غیر حاضری یا دیگر کوئی رکاوٹ پیش آئے تو فوری طور پر رابطہ کیا جائے تاکہ فوری اور موثر کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :