اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کی کھلابٹ ٹاﺅن شپ میں کارروائی، 6 غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل

جمعہ 25 اپریل 2025 14:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس نے کھلابٹ ٹائون شپ اور گردونواح میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں / ڈھابہ سٹیشنز کے خلاف کارروائی کے دوران 6 غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سیل کر کے متعلقہ افراد کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھابہ سٹیشنز اور گلی محلوں میں دکانیں کھول کر پٹرول فروخت کرنے والے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے فوری طور پر ایسی شاپس کو بند کر دیں۔

متعلقہ عنوان :