آئی ایم ایف سربراہ کی شامی حکام سے ملاقات

شام کو عالمی معیشت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوششوں کا عندیہ

جمعہ 25 اپریل 2025 14:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)'آئی ایم ایف' شام کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ شام دوبارہ سے عالمی معیشت کے ساتھ جڑ سکے اور آگے بڑھ سکے۔ یہ بات 'آئی ایم ایف' سربراہ کرسٹالینا جورجیا نے جمعرات کے روز ایک ملاقات کے بعد کہی ہے۔ ان کی یہ ملاقات جنگ زدہ شام کے رہنماں کے ساتھ تھی۔غیرملکی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو جورجیا نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'شام کے مرکزی بنک کے گورنر اور وزیر خزانہ نے 'آئی ایم ایف' کے ساتھ موسم بہار میں طے پائے اجلاس میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ عالمی بنک کے حکام سے 20 سال کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ اسی ہفتے ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا 'ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم اسے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ضروری سمجھتے ہوئے مدد دیں تاکہ اس کے اداروں کی تعمیر نو ہو سکے اور یہ اپنے آپ کو علامی معیشت کے ساتھ جوڑ کر ہم آہنگ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ 'آئی ایم ایف' اور ورلڈ بنک کے حکام اور شام کے مالیاتی شعبے کے حکام علاوہ تمام کلیدی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شام کی تعمیر نو اور بحالی کے ایشوز پر سائیڈ لائنز میں بھی ملاقات ہوئی ہے اور جب شام کا اعلی سطح کا وفد امریکی دورے پر گیا تھا اس دوران کافی سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔